Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، کئی رہنماء گرفتار

پی ٹی آئی تحصیل صدر ڈاکٹر اقبال مروت گرفتار
شائع 07 جولائ 2023 10:27am
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔

صبح سویرے پی ٹی آئی ضلعی صدر جوہر خان اور نائب صدر عرب خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

اسی طرح پی ٹی آئی تحصیل لکی مروت کے صدر ڈاکٹر اقبال مروت کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء اور عمران خان کے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ شریف اللہ کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے تاہم پولیس ان کے بڑے بھائی کو اپنے ساتھ لے گئی۔

درجنوں پولیس اہلکاروں نے شریف اللہ کے بھائی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ دیگر کارکنوں کے خلاف بھی چھاپے جاری ہیں۔

pti

Lakki Marwat

KPK Police