شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر خارجہ کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس، مقدمہ نمبر 1271 تھانہ گلبرگ اور مقدمہ نمبر 96/23 سرور روڈ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔
اسد عمر کی ضمانت میں توسیع
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں اکیس جولائی تک توسیع کردی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔
Comments are closed on this story.