Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، رین ایمرجنسی نافذ

مئیر کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 12:22pm
تصویر: اے این آئی
تصویر: اے این آئی

کراچی میں موسم آج گرم اورجزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو آج بارش ہونے کی نوید سُنائی رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرات تیس عشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد جبکہ جنوب سے مغرب چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی ضمن میں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی جس کا اعلامیہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ افسران مون سون میں 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنائیں، افسران کی جانب سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Met Office

Rain

Karachi Rain