Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی اموات پر رپورٹ جاری

زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پی ڈی ایم اے
شائع 06 جولائ 2023 11:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بی بی سی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی اموات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے ہونے والی اموات پر پورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 04 اموات رپورٹ ہوئیں، جب کہ گوجرانوالہ 6، چکوال میں 3، جھنگ، فیصل آباد میں1، 1 اور شیخوپورہ میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بارش کے باعث مختلف حادثات میں 49 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے 32 افراد شدید اور 17 افراد معمولی زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

PDMA

Lahore Rains

rain in punjab