Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

شانگلہ میں تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق، ریسکیو کیلئے فوج روانہ

مقامی ذرائع کے مطابق متعدد بچےلاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ریسکیو
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 06:35pm
فوٹو:”آج نیوز“
فوٹو:”آج نیوز“

مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پرپہاڑی تودہ گر گیا، اور اب تک 8 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مارتونگ کے مقام پر کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، اور متعدد بچے تودے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پہنچ گئی
واقعے کی اطلاع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پہنچ گئی

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، اور اب تک ملبے تلے سے 8 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جب کہ ایک بچہ زخمی حالت میں ملا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک متعدد بچے لاپتا ہیں، اور ممکنہ طور پر تمام بچے تودے تلے ہی پھنسے ہوئے ہیں۔

دیگر بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے
دیگر بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسز، 22 اہلکار اور ایکسویٹر آپریشن میں مصروف ہیں، بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ مارتونگ اجمل خان نے آج نیوز نے آج نیوز کو بتایا کہ کا کہناہے کہ آبادی کے قریب واقعہ کھیل کے میدان میں بچ کرکٹ کھیل رہے تھے، واقعہ عصر کے وقت پیش آیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کےپی کا اظہار افسوس

شانگلہ میں پہاڑی تودہ گرنے کے واقعے میں بچوں کی اموات پر نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ اعظم خان کا کہنا تھا کہ حادثے میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ ہوا۔

Shangla

landslides

Mountain debris