Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
شائع 06 جولائ 2023 07:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ہے، اور گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شاہ فیصل کالونی، ڈرگ کالونی، ملیر، گڈاپ ٹاؤن، نیو کراچی، بحریہ ٹاؤن فیزتھری اور فور میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی شہر کے مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج بھی سورج سوا نیزے پر تھا اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Rain

rain in karachi