Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی منڈی میں بڑی کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہوگیا
شائع 06 جولائ 2023 06:39pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

عالمی منڈی میں بڑی کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھادی گئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کے دام 207800 روپے ہوگئے، 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کے اضافے سے 178155 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہوکر 1905 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ روز ایک ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1928 ڈالر پرآگیا تھا۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices