Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بورڈ میں کون آرہا کون جارہا ہے ہمارا اس پر فوکس نہیں، بابر اعظم

ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپینگ کے لیے پہلا انتخاب سر فراز احمد ہوں گے، بابر اعظم
شائع 06 جولائ 2023 02:56pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، ہم پُرامید ہیں، کافی ٹائم بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ہر چیلنج کا مقابلہ کرے کے لیے تیار ہے۔ ورلڈکپ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، ٹیم کی فٹنس پر کام ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورے پر بھی سر ی لنکا نے اچھی پرفارمنس دکھائی، ہم نے سری لنکا کی کنڈیشنز کے حساب سے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کے لیے بیک ٹو بیک کرکٹ ضروری ہے، کوشش ہوگی کہ بہترین کرکٹ کھیلیں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہر ٹیم کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے، ہر ٹیم چاہتی ہے کہ میچ جیتا جائے، پچھلی بار بھی سری لنکا میں چیلنجنگ کنڈیشن تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بیٹنگ اور بالنگ پارٹنر شپ پر کام کیا ہے، اسپن اٹیک سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی ہے، ترجیح یہ ہی ہوگی کہ ہمیں میچ جیتنا ہے، کبھی کبھی ہمیں دفاعی پوزیشن میں بھی کھیلنا ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں پچ سلو ہے، اسپنرز کو مدد لے گی، نیا سیزن شروع ہورہا ہے ہم کافی مثبت ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بورڈ میں کون آرہا کون جارہا ہے ہمارا اس پر فوکس نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کچھ خامیاں ہیں انہیں دور کررہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپینگ کے لیے پہلا انتخاب سر فراز احمد ہوں گے، فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز میں کنڈیشنز کے مطابق کھیلیں گے،

babar azam

India Pakistan Match