Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیدادیں غیرمنجمد کرنے کا حکم، نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، احتساب عدالت

پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کا تفصيلی فيصلہ جاری
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 03:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہورکی احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کا تفصيلی فيصلہ جاری کرتے ہوئےریمارکس دیے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نواز شریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سابق حکومت نے نیب کو نوازشریف کا مستبقل تباہ کرنے کےلیے ریفرنس پر مجبور کیا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالتی معاون نے کہا مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نواز شریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کے ساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگر ملزمان کو دیا گیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور ان کی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غيرمنجمند کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چئیرمین نیب سمیت دیگر کو ارسال کی جائے۔

عدالتی معاون کے مطابق نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کےلیے مکمل طریقہ کار اپنایا نہیں گیا، نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے۔

Nawaz Sharif

NAB Court Lahore

Detailed Order