Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ فوجداری کیس، عمران خان کل ذاتی حیثیت میں طلب

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی آج کے دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی
شائع 06 جولائ 2023 01:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کا آغاز کردیا، چیئرمین تحریک انصاف پیش نہیں ہوئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔

سیشن جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 جولائی کو کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت 7 اور 8 جولائی کو بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلے گی۔

اس سے قبل معاون وکیل نے 10 جولائی کی تاریخ کی استدعا کی جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بولے چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹے انجوائے کیا ہے، سات ماہ میں ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے آج کے دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جمعہ کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔

tosha khana case

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS