Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث رؤف کی اپنی مہندی میں بائیک اور گھوڑے پر دھماکے دار آمد

مہندی کی تقریب سے دلہن مزنہ کی دلکش ویڈیو بھی وائرل
شائع 06 جولائ 2023 01:01pm
تصاویر: ٹوئٹر
تصاویر: ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، قوالی نائٹ کے بعد کرکٹرکی مہندی کی تقریب سے بھی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

قوالی نائٹ میں جیپ پر آنے والے حارث رؤف نے مہندی میں بائیک اور گھوڑے دونوں پر انٹری دی۔

کھلاڑی کے مداحوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپس پر خوب پسند کی جارہی ہیں۔

دلہن مزنہ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی ٹوئٹراور انسٹاپروائرل ہے۔ پیلے گھیردار لانگ فراک میں ملبوس مزنہ انتہائی دلکش لگ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث اپنی دلہن مزنہ مسعود کو جمعہ 7 جولائی کو رخصت کروا کے لائیں گے۔ ساتھی کھلاڑی بھی حارث کی خوشیوں میں شریک ہونے اسلام آباد پہنچیں گے۔

حارث کا نکاح ان کی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ دسمبر 2022 میں اسلام آباد میں سرانجام پایا تھا۔

Haris Rauf

MUZNA MASOOD

Mehndi