Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دفتر خارجہ نے آئی ایم ایف سے ڈیل میں امریکی معاونت کی تصدیق کردی

سوئس وزیر خارجہ 7 سے 9 جولائی کو سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 12:39pm
Swiss Foreign Minister will visit Pakistan - Sweden incident - Aaj News

ترجمان دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کی ڈیل میں امریکی معاونت کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکا ہمارے ساتھ آئی ایم ایف ڈیل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار نے بدھ کو پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حالیہ معاہدے سے آگاہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد عالمی طور پر مسلمہ بارڈر ہے، پاک افغان سرحد کو امن کا بارڈر بنانا چاہتے ہیں، کچھ عناصر سرحد کو متنازع بنانے کیلئے حملے کرتے ہیں۔

ایک سوال کے وجواب میں انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے، ڈی این سیملز کا تجزیہ کیا جا چکا ہے، یونان حکومت نےواقعہ کی عدالتی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر کہا کہ سوئیڈن حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے، سوئیڈن کےناظم الامور کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

سوئس وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوئس وزیرخارجہ 7 سے 9 جولائی کو سرکاری دورہ کریں گے، اگنازیوکیسس کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

زہرا بلوچ نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ پاک ترک سالانہ مشاورتی اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں پاک ترک ہائی لیول کو آرڈینیشن کونسل اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ ہوا۔

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی پیک میں چین نے 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، پاکستان اور چین سی پیک کو آگے بڑھانے کےعزم پر قائم ہیں۔

OIC

Pakistan Foreign Office

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

protest in Sweden