Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

شلوار قمیض میں یونس خان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والی خاتون کون ہیں

سابق بیٹسمین کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہے
شائع 06 جولائ 2023 11:40am
اسکرین شاٹ/ ویڈیو بشکریہ ڈاکٹرسمارا افضل
اسکرین شاٹ/ ویڈیو بشکریہ ڈاکٹرسمارا افضل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین یونس خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس میں وہ شلوار قمیں میں ملبوس خاتون کو بالنگ کروا رہے ہیں۔

برطانوی شہر برمنگھم میں گھر کے لان میں بنائی گئی یہ دلچسپ ویڈیو بلا سنبھالنے والی خاتون سمارا افضل نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر شیئرکی ہے جو برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر اورانگلش کاؤںٹی کرکٹ کلب واروِک شائرکی سابقہ کھلاڑی ہیں۔

سمارا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’ْ شلوار قمیض میں اپنے گھرکے گارڈن میں اس کھیل کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ایسا ہے جیسے خواب بنتے ہیں‘۔

اسمارا نے سابق کرکٹر کو عاجز اور قابل احترام انسان قراردیا۔

صارفین نے ویڈیو کو پسندیدگی کی سند بخشتے ہوئے اسمارا کی صلاحیتوں کو سراہا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

اسمارا نے ایک اور تصویر شیئرکی جس میں اور فیملی کے دیگر افراد یونس خان کے ہمراہ ٹی وی پر میچ دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ، ’میچ دیکھنے کیلئے یونس بھائی سے بہتر تجزیہ کار کوئی نہیں‘۔

سال 2017 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیل کرکیریئرکااختتام کرنے والے یونس خان نے 118 ٹیسٹ، 265 ایک روزہیمیچ اور 25 ٹی20 میچز میں بالترتیب10 ہزار 99، 7 ہزار 294 اور 442 رنز اسکورکیے ہیں۔

cricket

Younus Khan

Samara Afzal