Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا
شائع 06 جولائ 2023 11:15am

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت ہوئی۔ خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد مکمل ہونے پر پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر پُرتشدد احتجاج کیا گیا جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان گرفتار ہیں اور انھیں متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS