Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گرم ترین دن کا ریکارڈ ایک ہی دن میں ٹوٹ گیا

اس مہینے ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانا گرمی کا ریکارڈ ٹوٹے گا۔
شائع 06 جولائ 2023 10:41am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بڑھتے عالمی درجہ حرارت نے مسلسل دوسرے روز گرم ترین دن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ماہرین نے 3 جولائی کو تاریخ کا گرم ترین دن قرار دیا تھا، لیکن اس کے بعد 4 جولائی (منگل) نے پیر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ماہرینِ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ اس سال کے گرم ترین دن تو ابھی آنے والے ہیں، جو نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

یو ایس نیشنل سینٹرز فار انوائرمنٹل پریڈیکشن (NCEP) کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو عالمی ہوا کا اوسط درجہ حرارت 17.18 ڈگری سیلسئیس (62.9 ڈگری فارن ہائیٹ) تھا، جس نے پیر کے 17.01ڈگری سینٹی گریڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس ہفتے کے آغاز تک، اب تک ریکارڈ پر موجود گرم ترین دن 2016 کا تھا، جب عالمی اوسط درجہ حرارت 16.92 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’امکانات ہیں جولائی اب تک کا سب سے گرم مہینہ ہوگا، اور ’اب تک‘ کا مطلب تقریباً 120,000 سال پہلے۔‘

ریکارڈ توڑ اوسط درجہ حرارت کی اطلاع یونیورسٹی آف مینز کلائمیٹ چینج انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام کلائمیٹ ری اینالائزر سروس کے ذریعے دی گئی۔

دنیا کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔

یہاں تک کہ انٹارکٹیکا جہاں اس وقت موسم سرما ہے، غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت درج کرا چکا ہے۔

World's Hottest Day

El Nino