Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 4 پیسے پر آگیا
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 04:15pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کمی آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں دوران لین دین امریکی کرنسی کی قیمت فروخت ایک روپے کمی سے 279 روپے پر آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.98 اضافہ ہوا ہے جبکہ لین دین 277.41 پر بند ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ کر 278 روپے ہوئی۔

منگل کو انٹربینک میں ایک ہی دن ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے کمی بھی دیکھی گئی تھی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت کو بریک لگنے سے روپے کی قدر میں شاندار اضافہ ہوا ہے۔

pakistan economy

pakistan stock exchange

ڈالر

dollar vs rupee