Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور رقم برآمد، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 06 جولائ 2023 10:12am

لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیوں میں سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ تمام آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ پر کیے گئے، کارروائیاں راولپنڈی، ساہیوال، بہالپور اور گوجرانوالا میں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گرفتار سات دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور رقم برآمد کی گئی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Punjab police

CTD Punjab

Punjab Law and Order Situation