Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں اضافہ

کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس 172 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 700 پر آگیا
شائع 06 جولائ 2023 09:58am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ پر اعتماد نظر آیا۔

حصص کی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 172پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 700 پر آگیا۔

پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن پہلے ایک ہی روز میں 100 انڈیکس میں 2400 پوائنٹس اضافے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، انڈیکس تین سال بعد 43 ہزار 900 پر پہنچا تھا۔

PSX

pakistan economy

dollar vs rupee