Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاب ریاض کو بارش میں’فوٹو سیشن’ مہنگا پڑگیا

'وہاب ریاض ثابت کیا کرنا چاہ رہے ہیں' سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 01:37pm
Sports Minister Wahab Riaz throws rain water on the people of Pakistan - Aaj News

پنجاب کے نگراں وزیربرائے کھیل وہاب ریاض نے بارش میں بھیگے لاہوریوں کو مزید بھگو دیا۔

وہاب ریاض بارش کے بعد لاہور کا معائنہ کرنے نکلے۔ لیکن عوام کی مدد تو کیا کرتے، اپنی اونچی گاڑی سے شہریوں پر ہی پانی اڑاتے رہے۔

گاڑی سے اترے بھی تو صرف چند انچ پانی میں کھڑے ہو کر شہر کا معائنہ کیا اور آگے بڑھ گئے۔

انہیں اپنا فوٹو سیشن اور شو آف کرنا مہنگا پڑگیا۔

لوگوں پر اپنی گاڑی سے پانی اچھالتی اس ویڈیو کے بعد عوام نے وہاب ریاض کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے لکھا، ’وہاب ریاض لوگوں پر پانی پھینک کر لاہور میں عوامی خدمت کر رہے ہیں۔‘

تو ایک صارف نے لکھا، ’اور کہنے کو یہ عوام کی خدمت کے لیے نکلے ہیں، بندر کے ہاتھ ماچس لگ گئی ہے۔‘

ایک اور ٹویٹ آیا کہ ’یہ وہاب ریاض لمبے جوتے پہن کر ایک کیمرہ مین کے ہمراہ ثابت کیا کرنا چاہ رہا ہے؟‘

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’کوئی بتا سکتا ہے وہاب ریاض آخر پانی میں ڈھونڈ کیا رہا ہے؟ اس سے بہتر ہے آپ چپ کرکے گھر بیٹھیں اور پکوڑے کھائیں۔۔!!!‘

Wahab Riaz

Lahore Rains

Photo Session