Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبول ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ پر پابندی عائد

سینما گھروں میں فلم 'باربی' کی نمائش 21 جولائی سے ہونا تھی
شائع 05 جولائ 2023 09:18pm

ویتنامی حکومت نے مقبول فلم ’باربی‘ کی ڈسٹری بیوشن (تقسیم کاری) پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ویتنام کے ریاستی میڈیا نے بتایا ہے کہ حکومت نے مقبول عام فلم ’باربی‘ کی ڈسٹری بیوشن (تقسیم کاری) پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ اس میں ایک ایسے نقشے کا منظر پیش کیا گیا ہے جس میں بحیرۂ جنوبی چین کے اس متنازعہ علاقے کو دکھایا گیا ہے جس پر چین اپنی ملکیت کا دعویدار ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ہونے والے فیصلے کے بعد فلم کے تقسیم کاروں کی ویب سائٹ سے وہ پوسٹرز ہٹا دیئے گئے ہیں جو فلم ’باربی‘ کی تشہیر کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ویتنام سینما ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، وی کائن تھان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی نیشنل فلم ایویلوایشن کونسل نے کیا ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ فلم میں چین کا ”نائن-ڈیش لائن“ دکھایا گیا ہے۔ یہ سمندر کا وہ متنازعہ علاقہ ہے جس پر چین ملکیت کا دعویدار ہے جبکہ یہ علاقے ویتنام اور دیگر ممالک کی ملکیت ہیں۔

ویتنام کے سینما گھروں میں فلم ’باربی‘ کی نمائش 21 جولائی سے ہونا تھی جس میں ریان گوزلنگ کے مدمقابل مرگاٹ رابی نے باربی کا کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ نائن-ڈیش لائن ایک خفیہ مقام ہے مگر یہ چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کے لئے حساس معاملہ ہے کیونکہ چین، بحیرۂ جنوبی چین کے بیشتر حصے پر اپنا حق جتاتا ہے، جبکہ ویتنام، ملائیشیااور فلپائن، چین کے اس حق کو مسترد کرتے ہیں۔

Barbie