Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی
شائع 05 جولائ 2023 08:50pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ میں ایک ہزار روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 6 ہزار روپے پر پہنچ گیا ہے،10گرام سونے کی قیمت 858 روپے کے اضافے سے1 لاکھ 76 ہزار 612 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں سونے قیمت میں اضافہ دیکھا گیا لیکن عالمی مارکیٹ میں ایک ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1928 ڈالر پرآگیا ہے۔

Gold prices

Today Gold Prices