وزیراعلیٰ کے بعد گلگت بلتستان میں ایک اور بڑی تبدیلی
وزیراعلیٰ کے بعد گلگت بلتستان میں ایک اور بڑی تبدیلی ہوئی ہے، انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان پولیس دار علی خٹک کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
آئی جی گلگت بلتستان پولیس کا تقرر و تبادلہ کر دیا گیا، آئی جی گلگت بلتستان پولیس دار علی خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر دار علی خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی اور ان کی جگہ افضل محمود بٹ کو آئی جی پولیس گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس سروس گریڈ 20 کے افضل محمود بٹ پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔
Comments are closed on this story.