Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثنا خان اور مفتی انس نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو مفتی انس سعید سے شادی کی تھی
شائع 05 جولائ 2023 07:20pm

اسلام کی خاطرشوبز کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’اللہ ہمیں ہماری اولاد کے لیے بہترین نمونہ بنائے، اللہ کی امانت ہے، بہترین بنانا ہے۔‘

ثنا خان نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کے لیے لکھا کہ ’تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ، جزاک اللہ خیر، آپ کی دعاؤں اور محبتوں نے اس سفر میں ہمارے دل اور روح کو خوش و خرم رکھا‘۔

واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثر میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔

Sana khan

Mufti Anas