Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

سابق صوبائی وزیر گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ پر لیویز کے حوالے
شائع 05 جولائ 2023 05:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں ملاکنڈ کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مالا کنڈ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو گرفتار کرلیا گیا

شکیل احمد خان کی تھری ایم پی او میں ضمانت پر آج رہائی ہوئی تھی تاہم رہائی کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر لیویز کے حوالے کر دیا گیا۔

سابق صوبائی وزیرکے خلاف لیویزپوسٹ تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

pti

arrest

imran khan

KPK

shakil ahmad khan