Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث رؤف کی شادی: قوالی نائٹ کی ویڈیوز وائرل ، دُلہا کی جیپ میں انٹری

کرکٹر کا نکاح دسمبر 2022 میں مزنہ مسعود کے ساتھ ہواتھا
شائع 05 جولائ 2023 02:43pm
حارث اور مزنہ نکاح کے موقع پر۔ فائل فوٹو
حارث اور مزنہ نکاح کے موقع پر۔ فائل فوٹو

دسمبر 2022 میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا۔

حارث کا نکاح ان کی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ اسلام آباد میں سرانجام پایا تھا۔

سوشل میڈیا پر حارث کی شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز کے تحت قوالی نائٹ کی ویڈیوز اور تصاویروائرل ہیں۔

گزشتہ رات 4 جولائی کو سجائی گئی اس تقریب میں کرکٹر کے اہل خانہ کے علاوہ عزیزواقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

ایک ویڈیو کلپ میں حارث رؤف کو قوالی سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دُلہا کی انٹری جیپ میں ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث اپنی دلہن مزنہ مسعود کو جمعہ 7 جولائی کو رخصت کروا کے لائیں گے۔ ساتھی کھلاڑی بھی حارث کی خوشیوں میں شریک ہونے اسلام آباد پہنچیں گے۔

cricket

Qawali Night

MUZNA MASOOD