Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات، بلوم کا پاکستان پر اظہار اعتماد

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے متعلق آگاہ کیا
شائع 05 جولائ 2023 02:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار نے بدھ کو پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حالیہ معاہدے سے آگاہ کیا۔

یہ میٹنگ آئی ایم ایف کی جانب سے جمعہ کو کیے گئے اس اعلان کے بعد ہوئی ہے پاکستانی حکام نے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تحت 3 بلین ڈالرز کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔

اسٹاف لیول معاہدہآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، اس پر غور جولائی کے وسط تک متوقع ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے بلوم کا پرتپاک استقبال کیا اور اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر امریکا کے ساتھ گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے پہنچنے کے بارے میں اور معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔‘

فنانس ڈویژن نے کہا کہ بلوم نے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جن کا مقصد ملک میں معاشی استحکام لانا ہے۔

امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے بارہا کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کا دوبارہ آغاز نقدی کے بحران سے دوچار جنوبی ایشیائی معیشت کے لیے اہم ہے جو ادائیگی کے توازن کے بحران کا سامنا کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے بین الاقوامی قرض دہندہ کی طرف سے فنڈنگ پاکستان کے کثیر جہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے مزید رقوم کی آمد کے لیے راہ ہموار کرے گی اور ممکنہ ڈیفالٹ کے خطرات کو کم کرے گی۔

اس کے علاوہ، یہ کرنسی مارکیٹ کو استحکام دیتا ہے، اور اقتصادی ترقی، افراط زر اور شرح سود کی توقعات کو اینکر کرتا ہے۔

Ishaq Dar

پاکستان

IMF

Staff Level Agreement (SLA)

US Ambassador Donald Bloom

Standby Arrangements