Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اجیت اگارکر سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین منتخب

سابق فاسٹ بالرانڈین پریمیئر لیگ میں ٹیم دہلی کیپٹلز کے کوچ تھے
شائع 05 جولائ 2023 01:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ سے قبل سابق فاسٹ بولر اجیت اگارکرکو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف سلیکٹرچیتن شرما کی جانب سے اسٹنگ آپریشن میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ کھلاڑی خود کو فِٹ رکھنے کیلئے انجکشن لگاتے ہیں۔

اس بیان کے بعد چیتن شرما کو آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد چیئرمین سیلکشن کمیٹی کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

اس عہدے کیلئے منتخب ہونے والے اجیت اگارکرانڈین پریمیئر لیگ میں ٹیم دہلی کیپٹلز کے کوچ تھے تاہم آئی پی ایل کے بعد وہ اس عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے مینزسلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئ انٹرویو کیا تھا جس کے بعد 3 رکنی کمیٹی نے 45 سالہ اجیت اگارکر کا نام فائنل کیا۔

اجیت اگارکرکے علاوہ جو شیو سندرداس، سبروتو بنرجی، سریدھرن شرتھ اور سلیل انکولا بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اجیت اگارکر نے کیریئرکے دوران بھارت کیلئے 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے انٹرنیشنل اور 4 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ سابق فاسٹ بالر نے تینوں طرح کے فارمیٹ میں 349 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

india

ODI World Cup

icc cricket world cup

Ajit Agarkar