Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

چاہنے کے باوجود صارفین کو سستی بجلی فراہم نہیں کر پا رہے، چیئرمین نیپرا
شائع 05 جولائ 2023 12:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا۔

چئیر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ماہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواستوں پرالگ الگ سماعت کی۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے 2 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی جس پر نیپرا نے ڈسکوز صارفین کے لئے 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کی 1روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست کے برعکس 1 روپے 44 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔

ماہ مئی کے لئے سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر 23 ارب جب کہ کراچی والوں کے لئے 2 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا اتھارٹی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

دوران سماعت اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہنے کے باوجود صارفین کو سستی بجلی فراہم نہیں کر پا رہے، روپےکی بے قدری اور مہنگا فرنس آئل صارفین کے لئے عذاب بن گیا ہے۔

nepra

اسلام آباد

electricity price

K-Electric