Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ دورہ جاپان مکمل کرکے امریکا پہنچ گئے

بلاول دورہ امریکا کے دوران امریکی تھنک ٹینکس سے ملاقات کریں گے
شائع 05 جولائ 2023 12:09pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ جاپان مکمل کرکے امریکا پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جاپان کل مکمل ہوا تھا جس کے بعد وہ امریکا پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ چند روز امریکا میں قیام کریں گے جب کہ دورے کے دوران وہ امریکی تھنک ٹینکس سے ملاقات بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان میں تھے جہاں ان کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ہایاشی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ بھی موجود تھے۔

United States

Japan

Bilawal Bhutto Zardari