Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں

شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری
شائع 05 جولائ 2023 11:51am
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز۔ فوٹو — فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

احتساب عدالت لاہور میں امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جب کہ شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور نے کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور نے چیئرمین نیب کی تصدیق شدہ سپلیمنٹری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا۔

نیب رپورٹ کے مطابق نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے شواہد نہیں ملے۔

accountability court

Shehbaz Sharif

lahore

Hamza Shehbaz

money laundring case