Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں منشیات کی پیداوار نہیں ہوتی، یہاں باہر سے آتی ہے: مراد علی شاہ

دہشتگردوں سے مقابلے میں سندھ پولیس کے 2400 سے زائد اہلکار شہید ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
شائع 05 جولائ 2023 11:35am
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ فوٹو — فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں منشیات کی پیداوار نہیں، یہاں باہر سے آتی ہے۔

کراچی میں پولیس پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس میں پولیس کے 2400 سے زائد اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لئے رینجرز اور پاک افواج کے جوانوں نے بھی قربانی دی، جس کی وجہ سے امن وامان قائم ہوا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کے دشمنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، البتہ سندھ میں منشیات کی پیداوار نہیں ہوتی، یہاں باہر سے آتی ہے، منشیات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، یقین ہے سندھ پولیس اس میں کردار ادا کرے گی۔

CM Sindh

karachi

drugs

Syed Murad Ali Shah