Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کے چار افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
شائع 05 جولائ 2023 10:56am

پاک بحریہ کے چار افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔

وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹریل) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جبکہ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائض پیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کو اعلی ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

Pakistan Navy