’یہ میری زندگی کا اُداس ترین دن تھا‘
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان جو اب بلال مرزا سے تیسری شادی کرچکی ہیں، نے اپنی پہلی شادی والے دن کو اب تک کا سب سے زیادہ ’اُداسی‘ والا دن قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متحرک رہنے والی ریحام نے اس بات کا انکشاف ایک صارف کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا۔
ٹوئٹرصارف نے ریحام کی پہلی شادی کے موقع پر ان کی دُلہن بنی تصویرشیئر کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ یہ کس موقع پر لی گئی تھی۔
ریحام نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں ان کی عمر 18 سال ہے ، تاہم انہوں نے یہ واضح کرنے کے بجائے کہ یہ تصویر ان کی شادی والے دن کی ہے، لکھا، ’ میری زندگی کا سب سے اُداس دن’۔
واضح رہے کہ ریحام خان ٹی وی اینکر رہ چکی ہیں اور 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ہی ان کی عمران خان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ریحام خان اور عمران خان کی شادی کا اعلان جنوری 2015 میں ہوا تھا تاہم یہ شادی اکتوبر 2015 میں ٹوٹ گئی۔
ان کی پہلی شادی 90 کی دہائی میں لندن میں مقیم ڈاکٹر اعجازرحمان سے ہوئی تھی جو 2005 میں طلاق پرختم ہوئی۔ اس شادی سے ریحام کے 3 بچے (2 بیٹیاں اور ایک بیٹا) ہے۔
ڈاکٹر اعجاز اور ریحام
ریحام خان نے تیسری شادی جنوری 2023 میں خود سے 13 برس چھوٹے ماڈل مرزا بلال بیگ سے کی۔
حال ہی میں اُن کا کہنا تھا کہ دوسری طلاق کے بعد انہیں ایسا شوہر ملا جو انہیں واقعی پسند ہے۔
ریحام نے اپنی خوبصورتی کا راز پوچھنے والے صارف کو بھی دلچسپ جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دوسری عورتوں سے حسد نہیں کرتیں اس لیے خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔
Comments are closed on this story.