Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروبار کے آغاز پر ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2023 05:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 1.98 اضافہ ہوا ہے جبکہ لین دین 277.41 پر بند ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ کر 278 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں 10 روپے سے زائد کمی سے ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر آگیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران 44 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تاہم برقرار نہ رہ سکی۔

سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس چار پوائنٹس کمی سے 43 ہزار552 پوائنٹس پر بند ہوا۔

PSX

pakistan stock exchange

ڈالر

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR