پاکستان والی بال ٹیم ’اے وی سی چیلنج کپ‘ میں شرکت سے محروم
ایک کروڑ سے زاٸد نقصان کا سامنا، پاکستان پر جرمانہ عائد ہونے کا امکان
وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان والی بال ٹیم کو تائیوان میں این او سی دیے جانے سے انکار کے بعد ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔
اے وی سی چیلنج کپ 8 سے 15 جولاٸی چاٸینیز تاٸی پے میں کھیلا جانا ہے۔
پاکستان ٹیم نے اے وی سی چیلنج کپ میں شرکت کیلٸے آج روانہ ہونا تھا۔
چیلنج کپ میں پاکستان، آسٹریلیا اور ویتنام کے ساتھ گروپ ای میں تھا۔
وزارت خارجہ نے تاٸیوان میں ہونے والے کسی بھی کھیل میں شرکت کرنے سے روک رکھا ہے۔
قومی والی بال ٹیم 2016 میں بھی چاٸنیز تاٸی پے کے ایونٹ میں شرکت کرچکی ہے۔
ایونٹ میں عدم شرکت پر پاکستان والی بال فیڈریشن کو ایک کروڑ سے زاٸد نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انٹرنیشنل والی بال ایونٹ میں عدم شرکت پر پاکستان پر جرمانہ عاٸد ہونے کا امکان ہے۔
Pakistan Volley Ball Team
volley Ball Federation
Asian Volley Ball Championship
مقبول ترین
Comments are closed on this story.