Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیفی خلیل کا گانا بنگلادیش میں بھی گونجنے لگا

سپر ہٹ گانا کہانی سنو 2021 میں ریلیز ہوا تھا
شائع 04 جولائ 2023 10:38pm

ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو کو بنگلہ دیشی گلوکارہ انکیتا بھٹاچاریہ نے بھی گنگنا دیا۔

بنگلہ دیشی گلوکارہ نے لائیو کنسرٹ میں اپنی سریلی آواز میں ’کہانی سنو‘ گا کر موسیقی کے متوالوں کے دل جیت لیے، گلوکارہ کی کمال پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو 2021 میں ریلیز ہوا تھا، یہ گانا یوٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ہے۔

واضح رہے کہ کیفی خلیل کے مشہور گانے پر اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ، آیوشمان کھرانا، جوبین نوٹیال اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Bangladesh

Kahani Suno