کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، فاطمہ جناح اسپتال میں ایک مریض زیر علاج
کانگو وائرس کے مریضوں کی آمد کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض کو داخل کر لیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 2 روز قبل چاغی سے عزیز اللہ اور مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے عبدالحمید کو شدید بخار ناک اور منہ سے خوان آنے پر فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا۔
عزیز اللہ اسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ عبدالحمید کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوگئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کانگو وائرس کے 19 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ کانگو وائرس سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے کانگو وائرس کے مریضوں کی آمد کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
quetta
congo virus
Signs of Congo Virus
fatima jinnah hospital
مقبول ترین
Comments are closed on this story.