Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخو: پی ٹی آئی کا صوبائی سیکرٹریٹ بند، پارٹی پرچم اتار دیا گیا

ارباب جہانداد کے حجرے میں قائم سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگا
شائع 04 جولائ 2023 10:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی سیکرٹریٹ کو بند کرکے پارٹی پرچم اتر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد کے حجرے میں قائم سیکرٹریٹ کو بند کردیا گیا۔

ارباب جہانداد کے حجرے میں قائم سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہوگا، صوبائی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی اترا دیا گیا۔

تحریک انصاف پشاور کے رہنما ارباب جہانداد کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد ان کے ہجرے میں قائم پارٹی صوبائی سیکرٹریٹ میں پارٹی سرگرمیاں غیر فعال ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، پارٹی سیکرٹریٹ ملازمین بھی گرفتاری کے خوف کی وجہ سے نہیں آرہے تھے، ملازمین نے بتایا کہ نیا دفتر ڈھونڈ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد کے ہجرے میں صوبائی سیکرٹریٹ قائم کیا گیا تھا۔

KPK

peshawar

arbab jahandad

pti flag

kpk Secretariat