Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے چئیرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر نوشیروان کو ہٹا دیا گیا

ڈاکٹرنوشیروان برکی پی ٹی آئی چیئرمین کے کزن ہیں
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2023 11:18pm

پی ٹی آئی چیئرمین کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بورڈ اف گورنر چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بورڈ آف گورنر چئیرمین ڈاکٹرنوشیروان برکی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ڈاکٹر نوشیروان برکی پی ٹی آئی چیئرمین کے کزن ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے دیگر اسپتالوں کے 8 بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ 10 نئے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اور ڈاکٹر زبیر خان ایل آر ایچ کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مشتاق جدون کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ، خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں کے ایم ٹی آئی سربراہان اور ممبران کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

نگران صوبائی حکومت نے نئے متعین بی او جیز سربراہان اور ممبران کی تعیناتی اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

Lady Reading Hospita peshawar

Chairman of the Board of Governors

Cousin of PTI Chairman