Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد: نجی اسپتال کے انکیوبیٹر میں بچی کی ٹانگیں جلنے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

اسپتال انتظامیہ نے نئی کہانی سنا دی۔
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2023 09:12am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کے نجی اسپتال میں عملے کی مبینہ غلفت سے انکیوبیٹر میں رکھی بچی کی ٹانگیں جلنے پر اسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے نجی اسپتال کے عملے نے غفلت کی انتہا کردی جہاں عملے کی غفلت سے نومولود بچی کو جلانے کا دلخراش واقع پیش آیا ہے۔

ترامڑی میں واقع ڈاکٹر شکیلہ اسپتال کے انکیوبیٹر میں رکھی نومولود بچی جل گئی۔

بچی کے والد نے بتایا کہ ترامڑی کےاسپتال کے ڈاکٹر نے قبل ازوقت پیدائش پر نومولود کو انکیوبیٹر میں رکھا، انکیوبیٹر میں حرارت زیادہ ملنے پر نومولود کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔

والد نے الزام عائد کیا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے ایک دن تک نومولود کو دیکھنے نہیں دیا، نجی اسپتال نے نومولود کی ٹانگوں پر پٹی سے زخم چھپانے کی کوشش کی۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال انتظامیہ کےمطابق بچی کی ٹانگوں پر الرجی سےزخم ہوئے جبکہ دوسرے اسپتال شفٹ کرنے پر ڈاکٹرز نے نومولود کی ٹانگیں جلنےکا بتایا، ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی ٹانگیں زیادہ حرارت سے جھلس گئیں۔

والد نے مزید کہا کہ اسپتال عملے کی غفلت سے میری بچی ہمیشہ کے لیے معذور ہوگئی، نومولود کو پمز اسپتال کے برن سینٹر داخل کروایا ہے، حکومت سے اپیل ہے اسپتال کے خلاف کارروائی کرکے انصاف دیا جائے۔

اسپتال انتظامیہ نے مخلتف کہانی سنا دی

نجی اسپتال کی انتظامیہ نے غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے نئی کہانی سنادی۔

آج نیوز سے گفتگو میں انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ بچی انکیوبیٹر میں نہیں تھی بلکہ اپنے کارٹ میں تھی اور ٹمپریچر رکھنے کے لیے کارٹ پر بلب لگا ہوا تھا، یہ بلب ٹوٹ کر بچی کے اوپر گر گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والدہ کی طرف سے دی گئی شیٹ بچی پر لپیٹی گئی تھی، اس نائلون کی شیٹ نے آگ پکڑ لی جس کی وجہ سے بچی کی دونوں ٹانگیں جل گئیں۔

اسپتال انتظامیہ نے اپنے دعوے کی تصدیق کے لیے شواہد فراہم نہیں کیے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیٹر کے جلنے سے اس طرح کا زخم نہیں آتا۔

نومولود بچی اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہے، ترجمان پمز

اسلام آباد کے نجی اسپتال کی سنگین غفلت سے جلنے والی نومولود بچی کے معاملے پر ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ نومولود بچی اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہے، پمز اسپتال کے برن سینٹر میں بچی کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

ترجمان پمز اسپتال نے مزید ہا کہ بچی کے جسم کا نچلا حصہ 25 سے 30 فیصد جل چکا ہے، ڈاکٹرز اور عملہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے علاج کر رہے ہیں۔

اسلام آباد

incubator

PIMS Hospital Islamabad

private hospital

burn center