Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دے دی گئی

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ
شائع 04 جولائ 2023 05:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کنوینئر رانا مقبول احمد نے کی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کی تاریخ میں دوسری خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی کون ہیں؟

اجلاس میں پشاور ہاٸیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج جسٹس انور کی بھی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے دونوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری سے عدالت عظمیٰ میں ججز کی مجموعی تعداد 16ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش

خیال رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں۔ جنہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت ایک خاتون جج جسٹس عائشہ ملک تعینات ہیں، جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں خواتین جج کی تعداد 2 ہوجائے گی۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Justice Musarrat Hilali

justice aysha malik