خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
خدیجہ شاہ کے وکیل نے بتایا کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی ہے، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور پولیس کو مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، خدیجہ شاہ کا سب سے چھوٹا بیٹا 5 برس کا ہے اور اسے ماں کی نگہداشت کی ضرورت ہے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ 9 مئی واقعے کے خلاف ملزمہ خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڑ اور گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed on this story.