سیاسی جماعتوں سے اثاثوں، فنڈنگ اور اخراجات کی رپورٹ طلب
سیاسی جماعتیں 29 اگست تک تفصیلات جمع کرائیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں، فنڈنگ اور اخراجات کی رپورٹ طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں 29 اگست تک تفصیلات جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے سالانہ آمدن، اخراجات اور فنڈزنگ ذرائع کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز موصول نہ کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو اکاؤنٹس کی آڈٹ شدہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ECP
اسلام آباد
Political Parties
Election Commission of Pakistan (ECP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.