Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی باکسرکی فضا میں طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش

مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 27 سالہ باکسرکو بمشکل قابو کیا گیا
شائع 04 جولائ 2023 04:08pm
تصویر: جی بی نیوز
تصویر: جی بی نیوز

ایک برطانوی باکسر نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے مسافروں کو خطرے میں ڈال دیا، 27 سالہ باکسرنے یہ اقدام اس وقت کیا جب طیارہ ٹیک آف کے مرحلے میں تھا۔

یہ طیارہ سستے ٹکٹس فراہم کرنے والی ’رین ائر‘ کمپنی کا تھا جو جمعہ 30 جون کی کی شام کروشیا کے شہر زادار سے برطانیہ جا رہا تھا۔

دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے پر طیارے کے دو مسافروں نے بمشکل باکسر کو قابو کیا جسے بعد ازاں حکام نے طیارہ رکنے کے بعد ائرپورٹ گراؤنڈ سے گرفتار کرلیا۔

ویڈیو کلپ سے وائرل تصاویرمیں باکسر کو اچانک اپنی سیٹ چھوڑکر چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر وہ تیزی سے طیارے کے دروازے کی طرف بڑھتا ہے اور فضائی میزبانوں سے دروازہ کھولنے کے لیے کہتا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مسافر اتنا مشتعل کیوں تھا۔

واقعے کی ویڈیو بنانے والی خاتون نے دعویٰ کیا کہ زیادہ تر مسافر کروشیا کے ہائڈ آؤٹ فیسٹول سے واپس آرہے تھے۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ایسا کرنے والا شخص ممکنہ طور پر منشیات کے زیر اثر تھا۔

زدار پولیس ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ ایک 27 سالہ برطانوی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

BRITISH BOXER

PLANE DOOR