Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو ڈیفالٹ سمیت بہت سے مسائل پیدا ہوتے، ناصر شاہ

پرویز خٹک پہلے بھی پیپلزپارٹی میں رہے، یہ سیاسی سوچ رکھنے والے سیاستدان ہیں، پی پی رہنما
شائع 04 جولائ 2023 03:40pm
صوبائی وزیر بلدیات اور رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ۔ فوٹو — فائل
صوبائی وزیر بلدیات اور رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ۔ فوٹو — فائل

صوبائی وزیر بلدیات اور رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ نہ ہوتا تو ڈیفالٹ سمیت بہت سے مسائل پیدا ہوتے۔

سکھر میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ وقت کی ضرورت ہے، یہ فخر کی بات نہیں، اسی لئے اس پر خوشی اور شادیانے نہیں بجانے چاہئیں، اگر معاہدہ نہ کیا جاتا تو ڈیفالٹ سمیت بہت سے مسائل پیدا ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ سوئیڈن واقعے پر حکومت کا مؤقف واضح ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا واضح موقف سامنے آچکا ہے، اس پر حکومت اور عوام کے مؤقف میں فرق نہیں، لہٰذا سوئیڈش حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہئے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے پرویز خٹک سے متعلق کہا کہ پرویز خٹک پہلے بھی پیپلزپارٹی میں رہے، یہ سیاسی سوچ رکھنے والے سیاستدان ہیں، انہوں نے پہلے بھی پی ٹی آئی قیادت کی باتوں سےاختلاف کیا تھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تمام منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار ہوتا دیکھ رہا ہوں، ہم کسی کو نااہل کرنے یا پابندی لگانے کے حق میں نہیں، اگر کوئی قانون سے انحراف کرے گا تو قانون اپنا ایکشن لے گا۔

Nasir Hussain Shah

IMF

Pervez Khattak

Sukkur

Pakistan People's Party (PPP)