Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان امریکا میں شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری مکمل

اداکارلاس اینجلس میں ایک پروجیکٹ کے سیٹ پر زخمی ہوئے
شائع 04 جولائ 2023 03:05pm
تصویر: ہندوستان ٹائمز
تصویر: ہندوستان ٹائمز

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان لاس اینجلس میں اپنے ایک پروجیکٹ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا میں شائع رہورٹس کے مطابق حادثے کے بعد شاہ رخ خان کی امریکہ میں سرجری ہوئی۔ اداکار کو اپنی ناک پر پٹی باندھے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان بھارت واپس آچکے ہیں اور گھر پر ہی آرام کررہے ہیں تاہم تاحال اداکار یاان کی ٹیم کی جانب سے اس حادثے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان لاس اینجلس میں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی ناک میں چوٹ لگ گئی اور خون بہنے لگا جس کے بعد اداکار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹرز نے شاہ رخ کی ٹیم کو بتایا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں لیکن اداکار کی ناک سے بہنے والا کون روکنے کے لیے انہیں معمولی سرجری سے گزرنا پڑے گا۔

شاہ رخ خان کی اس سے قبل بھی سرجری ہو چکی ہے۔

تقریبا 31 سالہ بالی ووڈ کیریئر اداکار وہ کئی بار زخمی ہو چکے ہیں۔ سال 2017 میں ان کی معمولی سرجری ہوئی تھی۔ رئیس کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد بھی اداکار کی سرجری ہوئی تھی۔ سال 2013 میں چنئی ایکسپریس کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد شاہ رخ خان کی آٹھویں سرجری ہوئی تھی۔

Bollywood

Shahrukh Khan