Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع، ایک کیس میں ضمانت منظور

پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ نیب کیس میں 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظور
شائع 04 جولائ 2023 03:00pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی دہشتگردی کے تین مقدمات میں ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 کیسز کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی جج ابولحسنات ذولقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں شامل تفتیش اور 3مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی تو پراسیکیوٹر نے اس کی مخالفت کردی۔

بعد ازاں اے ٹی سی نے پی ٹی آئی چیئرمین کی دہشت گردی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مزید وقت نہیں دیا جائے گا، آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل نہ ہوئی تو اس کے نتائج ہوں گے۔

تینوں کیسز کی سماعت دس جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ نیب کیس کی سماعت کی۔

احتساب عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ نیب کیس میں 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

accountability court

ATC

اسلام آباد

imran khan

tosha khana case

ٰImran Khan