Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں بڑا اضافہ

حملوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے متعدد کمانڈر بھی مارے گئے، سی ٹی ڈی رپورٹ
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2023 03:13pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران دہشت گرد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق جنوری میں دہشت گردی کے 49 واقعات ہوئے، اس کی نسبت گزشتہ سال 33 واقعات ہوئے تھے، فروری میں 50 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ ،گزشتہ برس 24 واقعات رونما ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں گزشتہ سال کی طرح دہشت گردی کے 34 واقعات ہوئے، ماہ اپریل میں 42 واقعات ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا میں 4 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 309 کیسز درج ہوئے، زیادہ واقعات ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور ریجن میں ہوئے، سی ٹی ڈی نے درج مقدمات کے تحت 124 افراد گرفتار کیئے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق چار ماہ میں 711 آپریشنز کے دوران 81 دہشت گردوں سمیت 158 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ حملوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے متعدد کمانڈر بھی مارے گئے جن سے 150 دستی بم، 47 کلو بارود، خودکش جیکٹ سمیت سیکڑوں کارتوس برآمد کیئے گئے۔

terrorism

KPK

Terrorists killed

CTD KPK