Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس پر حملے کا کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد

پولیس نے مقدمے میں گرفتاری نہیں ڈالی تو ضمانت کیسے دیں، عدالت
شائع 04 جولائ 2023 12:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پیٹرول بم کے ذریعے پولیس پر حملہ کرنے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پیٹرول بم کے ذریعے پولیس پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس پر حملےکامقدمہ درج ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پولیس نے مقدمے میں گرفتاری نہیں ڈالی تو ضمانت کیسے دیں۔ جس کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS