Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نشتر اسپتال ملتان سے 2 مسلح ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا
شائع 04 جولائ 2023 11:36am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

نشتر اسپتال ملتان کے لیبر روم سے دو مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسپتال کے سکیورٹی حکام کے مطابق لیبر روم کے قریب سے 2 مسلح ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن سے 2 عدد تیس بور، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

سکیورٹی نے مشکوک جان کر لیبر روم کے پاس گھومنے والے افراد کو پکڑ کر تلاشی لی تو ان سے اسلحہ برآمد ہوا جس کے بعد ملزمان کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

Multan

nishtar hospital